اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فیصلہ کن ون ڈے : شان مسعود صفر بابر اعظم 4 رنز پر آؤٹ،بیٹنگ لائن مشکل میں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیٹ کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اس پر بھاری پڑتا نظر آ رہا ہے۔

فخر زمان اور نائب کپتان شان مسعود اوپننگ کے لیے آئے تو پہلے ہی اوور میں شان مسعود بغیر کسی رن کا اضافہ کیے بغیر واپس لوٹ گئے ۔21 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم بھی 4 رنزبنا کر اسٹیمپ آؤٹ ہو گئے ۔

اس سے قبل کپتان بابر اعظم میں میچ کے آغاز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں ۔

ان کاکہنا تھا کہ انجری کے باعث نائب کپتان شان مسعود جبکہ نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑی

کپتان بابراعظم، شان مسعود، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف۔