اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ ماننے سے انکار دیا، ایم کیو ایم کا کہنا ہےکہ نئی حلقہ بندیوں تک بلدیاتی انتخابات نہں کرائے جا سکتے۔کراچی کا میئر ان لوگوں کا کیوں نہیں جن کی اکثریت ہے۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعدفروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن یونین کونسلوں میں متحدہ کا ووٹ بینک تھا وہاں زیادہ ووٹر شامل کر دیے گئے ہیں ۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو درست گنا جائے ،3 کروڑ کی آبادی کو ڈیڑھ کروڑ گننے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔