اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفیٰ ہو نے کا امکان

ایم کیوایم کا کہنا ہےکہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کے لیے دباؤ ہے اس کی وجہ سے وزیر اعظم کو استعفے پیش کیں جا سکتے ہیں ۔

کراچی اور حیدر آباد میں حلقہ بندیوں کے اعتراضات کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ،جہاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خبروں کے مطابق ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ایم کیو ایم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر سکتی ہے۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لے پلان کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ۔اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومت پر مطالبات منوانے کے لیے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔

خبروں کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم کی قانونی ٹیم بھی موجود ہے جہاں بلدیاتی انتخابات کے التوا اور حکومت کے حوالے سے قانونی آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔