اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی ،حیدر آباد اور دادو میں پولنگ کا وقت ختم،پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ

کراچی سمیت سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ مکمل ، الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی ۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج شروع ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہی ، 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز نے اندر موجود ووٹرز ہی صرف ووٹ کاسٹ کر دسکیں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔اس کے علاوہ صرف ان پولنگ اسٹیشن پر اضافی وقت دیا گیا ہے جہاں ووٹنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی ، صرف اتنا اضافی وقت ہی دیا جائے گا جتنی تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی ۔