اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

روہت شرما اور ویراٹ کوہلی ٹی 20 اسکوارڈ سے باہر

بھارتی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اسکوارڈ کا اعلان کر دیا، روہت شرما اور ویراٹ کوہلی ٹیم کاحصہ نہیں ہوں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ کی جانب سے دونوں بلے بازوں کی عدم موجودگی کی وجہ نہیں بتائی ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز مکمل کرنے کے بعد بھارت پہنچ چکی ہے جہاں دنوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ پر مشتمل ٹی 20 سیرز کھیلی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی قیادت ہاردک پانڈیا کریں گے۔

بھارتی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام

ہاردک پانڈیا(کپتان )، سوریا کمار یادیو، ایشان کشن، راہل ٹرپاتھی، جتیش شرما، واشنگٹن سندر، روتروج گیکواڈ، شبمن گل، دیپ ہُدا،، کلدیب یادیو، شیوم ماوی، پرتھوی شاؤ ،یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، عُمران ملک اور مکیش کمار شامل ہیں۔