اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف کی وکٹ گر گئی ،ایم این اے فضل الرحمان کے ہو لیے

تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی جے یو آئی (ف) میں شامل ہو گئے ۔

ایم این اے نے پشاور میں مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جمعیت علماء اسلام (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں تبدیلی کا وقت آچکا ہے لوگ بیدار ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ 15 سالوں سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے عمران خان پر اعتماد نہیں کیا، دوست ممالک سمجھتے تھے کہ عمران خان کو پیسہ دیا تو یہ ضائع کر دے گا، عمران خان بتائے انہیں دوسرے ممالک نے پیسہ کیوں نہیں دیا۔موجودہ قیادت پر دنیا نے اعتماد کا اظہار کیا اور امداد بھی کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کی بنیاد سوشل میڈیا کے جھوٹ پر ٹکی ہے،یہ ہمیں سچ بتائیں گے؟خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے جھوٹے کاغذ لہرائے ،ان کا کرادار اپنے اعمال کی وجہ سے بدبودار ہے۔