اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بلدیاتی انتخابات: کراچی کی 30 نشستوں پر پولنگ نہیں ہوئی

کراچی سمیت سندھ کے 16 اضلاع میں جاری بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا،گنتی کا عمل جاری ہے۔

کراچی کے 7 اضلاع میں 23 امیدواروں کے انتقال اور 6 امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد 30 نشستوں پر الیکشن نہیں ہوئے ۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر1230 میں سے صرف 1200 پر ہی پولنگ ہوئی ۔ کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع کو 25 ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا تھا۔

کراچی میں ووٹرز کی کل تعداد 84 لاکھ 5 ہزار 475 ہے جس پرپولنگ کے لیے 4990 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے،

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 3415 پولن گ اسٹیشنز کوحساس، 1496 انتہائی حساس اور 79 کو نارمل قرار دیا گیا تھا۔