اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اگر کترینہ کیف میرے ساتھ باس کے گھر میںرہیں تو مزہ آئے گا، سلمان خان

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور رئیلٹی شو بگ با س کے میزبان سلمان خان نے حا ل ہی میں میزبان سیمی گریوال کو انٹرویو دیتے ہوئے ان اداکاروں کے نام بتائے جن کے ساتھ وہ خودبگ باس کے گھر میں رہنا چاہیں گے۔

سلمان خان جو کہ اس وقت بگ باس سیزن16 کی میزبانی کر رہے ہیں ،انہوں نے انٹرویو کے دوران میزبان سیمی اگروال کے سوالوں کے جواب دیے، سیمی نے ان سے سوال کیا کہ اگرانہیں بگ باس کے گھر میں خود رہنا پڑے تو وہ کن ساتھی اداکاروں کے ساتھ رہنا چاہیں گے۔ سلمان خان نے جواب میں شاہ رخ خان اور سنجے دت کا نام لیا۔

سیمی نے کہا کہ اب اداکاراؤں کے نام بھی بتا دیں، سلمان خان نےفوری طور پر کرشمہ، کرینہ اور شلپا شیٹی کا نام لیا،اس کے بعد تھوڑا رکے اور کہا کہ اگر کترینہ کیف ان کے ساتھ گھر میں رہیں تو کافی مزہ آئے گا۔


میزبان سیمی اگروال نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اسی نام کا انتظار کر رہی تھی ۔

سلمان خان کے انٹرویو کے کلپ سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائر ل ہو رہے ہیں ،جبکہ مداحوں کی جانب سے سلمان خان اور کترینہ کی جوڑی کو لے کر پھر سے بحث ہو رہی ہے۔