اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

منحرف ارکان دوبارہ آنےکی کوشش میں ہیں ، ملنے کی ضرورت نہیں ،شوکاز کا جواب دیں ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان دوبارہ سے پارٹی میں آنے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں ۔مگر ان سے ملاقات کی ضرورت نہیں ،منحرف ارکین کو شوکاز نوٹس دیے ہیں ان کا جواب دیں ۔

لاہو ر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج پارٹی قیادت نگران سیٹ اپ کے لیے ناموں کا فیصلہ مکمل کر لے گی ۔پارلیمانی جمہوریت میں جب بحران یا غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو انتخابات کی طرف ہی جایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کے لیے پرویز الٰہی سے بھی مشاورت کی گئی ہے، امید کرتے ہیں کہ (ن) لیگ ایسے نام دے گی جس پر اتفاق رائے ہوسکے۔