اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پٹھان فلم کے ٹریلر کی برج خلیفہ پر نمائش، شاہ رخ خان مداحوں کے درمیان

دنیا کی بل ترین عمارت برج خلیفہ پر بالی ووڈ فلم پٹھان کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا،فلم کے ہیرو شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ شاہ رخ خان نے سینکڑوں مداحواں کے درمیان رقص بھی کیا۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو اس وقت پوری دنیا میں پزیرائی مل رہی ہے اور وہ آج کل اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں ۔

شاہ رخ خان نے فلم کے ٹریلر کی برج خلیفہ پر نمائش کی وڈیو اپنے سوشل میڈیا پر جاری بھی کی ،وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اس وقت مداحوں کے درمیان موجود تھے۔


انہوں نے کالے رنگ کی جیکٹ اور کالی جینز پہن رکھی تھی ، کنگ خان نے فلم کے گانے جھومے جو پٹھان پر رقص بھی کیا اور اپنے روایتی انداز سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

فلم پٹھان25 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی ،فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپکا اور جون ا براہیم نظر آئیں گے۔فلم میں شاہ رخ خان ایک انڈر کور ایجنٹ کا کردار نبھا رہے ہیں ۔