اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فیروز خان نے تنقید کرنے والے ساتھی اداکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار فیروز خان نے ان کے خلاف ٹوئٹس اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے شوبز افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے ان اداکاروں کو قانونی نوٹس بجھواتے ہوئے 15 دن میں معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

فیروز خا ن نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان تمام اداکاروں کو قانونی نوٹس بجھوا دیا ہے جنہو ں نے ان کے خلاف ٹوئٹس اور پوسٹ کیں ۔


ان کے وکیل نے ایک پیغا م میں کہا کہ فیروز خان نے کہنے پر کئی اداکارو ں کو نوٹس بجھوائے ہیں جنہوں نے ان کے خلاف بیانات دیے۔ان کا کہنا تھا کہ 15 دن کی مہلت دی گئی ہے،جو اداکار معافی نہیں مانگے گا ان کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کیا جائے گا۔

فیروزخان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف عدالت میں تشدد کا کوئی مقدمہ دائر نہیںہے اور ناہ ہی سماعت میں ہے۔


یاد رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے گزشتہ برس ستمبر میں علیحدگی کے لیے داخواست دائر کی اور سوشل میڈیا پر فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی اپلوڈ کی تھیں ۔