عالمی میڈیا کے مطابق دوبئی کی ایک مقامی عدالت نے خاتون کی درخواست پر کیس کی حتمی سماعت کی ۔خاتون کی جانب سے شوہر پرالزام عائد کیا گیا تھا کہ شوہر بلا وجہ ہر وقت موبائل سے تصاویر بناتا رہتا ہے۔
خاتون نے عدالت میں بتایا کہ شوہر اس حوالے سے نہ تو اجازت لیتا ہے بلکہ قابل اعتراض حالت میں بھی تصاویر بنانے سے نہیں رکتا۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر نے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا رکھے ہیں ۔ان کیمروں سے بھی ویڈیوز ریکارڈ کر تا ہے۔
اس حوالے سے شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی کے ساتھ کچھ اختلافات چل رہے ہیںاس لیے مجھ پر الزام عائد کیے جا رہے ہیں ، سی سی ٹی وی کیمرے بیوی کی نہیں بلکہ گھر کے ملازمین کی نگرانی کےلیے لگائے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی حکم پر شوہر کے موبائل اور گھر کے مانیٹرنگ سسٹم کاجائزہ لیا گیا جہاں خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوئے اور شوہر کے موبائل سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لی گئی تصایر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ۔
عدالت نے شوہر کو 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی اور مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ۔