اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

راکھی ساونتھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا

بھارتی رقاصہ راکھی ساونتھ کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ،راکھی کو شرلین چوپڑا کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔

حال ہی میں شادی منظر عام پر آنے کے باعث سرخیوں کی زینت بننے والی کانٹروورسی کوئین راکھی ساونتھ آج جوہو میں اپنے شوہر عاد ل خان کے ساتھ ڈانس اکیڈمی کا افتتاح کرنے والی تھیں ۔

راکھی کی جانب سے اداکارہ شرلین چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد شرلین چوپڑا نے ان کے خلاف ممبئی میں مقدہ درج کروایا تھا، گزشتہ روز راکھی کی درخواست ضمانت رد ہونے کے باعث ان کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے وعلاوہ شرلین چوپڑا نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اداکارہ شرلین چوپڑا نے چند ماہ قبل بالی ووڈ ہدایت کار ساجد خان پر ہراسگی کے الزامات لگائے تھے جس کے جواب میں راکھ ساونتھ نے ان کو برا بلا کہا تھا۔