اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اداکار منیب بٹ نے ایمن خان اور مینال خان کے گھر کا پتہ اور نمبر لیک کرنے کے الزا م میں فیروز خان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

اداکار منیب بٹ نے این کی اہلیہ ایمن خان اور مینال خان کا نمبر اور گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر لیک کرنے کا الزام اداکار فیروز خان پر عائد کیا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست جمع کرائی ہے۔

منیب بٹ نے انسٹاگرام پر فیروز خان کو ایک پوسٹ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پہلے میرے گھر اور اہلیہ کی معلومات سوشل میڈیا پرشیئر کی اور پھر بڑی ہوشیاری سے پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔دوست جس نے بھی آپ کو یہ سب کرنے کا مشورہ دیا ہے اس نے آپ کو ایک بڑی مصیبت میں پھنسا دیا۔ اب بھگتو۔


منیب بٹ کا کہنا تھا کہ پہلے اسے ایک غلطی سمجھا لیکن 24 گھٹنے کے بعد بھی معافی نہ مانگنے پر سمجھ آیا کہ یہ پلاننگ کے تحت کیا گیا ہے۔

منیب بٹ نےفیروز خان کو اپنا وکیل تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ وکیل تبدیل کریں نہیں تو یہ سلسلہ تب تک چلتا رہے گا جب تک آپ کے وکیل کو یوٹیوب کی طرف سے سلور بٹن نہیں مل جاتا۔