اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

زینب عباس باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈر کی ڈائیو کی زد میں آ کر گرپڑی

پاکستانی اسپورٹس میزبان زینب عباس جو کہ آج کل جنوبی افریقہ کی ٹی 20 لیگ میں پریزنٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔

زینب عباس باؤنڈری لائن کے قریب کھڑی تھی جہاں فیلڈر نے ڈائیو لگا کر چوکا روکنے کی کوشش کی اور زینب عباس سے ٹکرا گیا۔

زینب عباس مائیک ہاتھ میں تھامے زمین پر گر پڑی اور دوسرے ہی لمحےان کے ساتھ موجود اسسٹنٹ نے انہیں ہاتھ پکڑ کر کھڑے ہونے میں مدد کی ۔خوش قسمتی سے زینب عباس اور ان سے ٹکرانے والے کھلاڑی کو کوئی چوٹ نہیں آئی ۔

زینب کو ساتھی کمنٹیٹر نے پوچھا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جوا ب دیا کہ شکر ہے بچ گئی کوئی چوٹ نہیں آئی ۔

کیپ ٹاؤن اور سن رائزر ایسٹرن کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آنے والے اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔