اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

افغانستان میں خون جما دینے والی سردی،78 افراد ہلاک

افغانستان میں شدید سردی اور برفباری نے 78 افراد کی جانیں لے لیں ۔

افغان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوںمیں درجہ حرارت منفی 35 ڈگری تک گر گیا جس کے باعث آنے والے دنوںمیں مزید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

افغان ڈزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور ریسکیو کے کاموں میں امداد کی اپیل کی ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے وای تصاویر اور وڈیوز میں بھی سنگین صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ شدید برفباری کے باعث سڑکیں بھی بند ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ غور کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔

افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ متا ثرہ خاندانوں کو ہر ممکنہ امداد کی فراہم یقینی بنائی جا رہی ہے۔