اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میسی کی ٹیم نے رونالڈو کے کلب کو شکست دے دی

میسی کے کلب پی ایس جی نے رونالڈو اسٹار الیون کو 5 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی ۔

سعود ی عرب کے شہر ریاض میں کھیلے گئے ایک دوستانہ میچ میں پریس سینٹ جرمین ( پی ایس جی) اور رونالڈو الیون آمنے سامنے ہوئیں ۔


ریاض کے کنگ فہد اسٹیڈیم میں میسی ،رونالڈو، ایمابے اور نیمار ایک ہی میدان میں نظر آئے ،سٹار فٹبالرز کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں تل دہرنے کی جگہ تک نہیں تھی ۔ میچ میں آج تک کی سب سے مہنگی ٹکٹ بھی فروخت ہوئی جس کی قیمت 60 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

میچ کے آغاز پر ہی پی ایس جی کے میسی اور مارنیکس کی جانب سے 2 گول داغے گئے ۔پہلے ہاف میں میسی نے 2 گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں سرگئی راموس نے گول کر کے پی ایس جی کو ایک گول کی برتری دلا دی جسے کچھ دیر بعد ہی جنوبی کوریا کے جینگ یان نے برابر کر دیا۔پی ایس جی کے جانب سے ایمابے نے چوتھا اورہیوگو نے پانچواں گول کیا۔

مین آف دی میچ رونالڈو کو دیا گیا جنہوںنے اپنی ٹیم کے لیے 2 گول کیے۔میچ میں بھارتی سپر اسٹار امیتابھ بچن نے بھی شرکت کی ۔