اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,689FansLike
9,974FollowersFollow
559,400FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایک شخص نے رجیم چینج کا فیصلہ کیا،نامور ڈاکوؤں کو اقتدار پر بیٹھایا گیا، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ نے اتنا بڑا معاشی بحران کبھی نہیں دیکھا گیا۔آج ہمارے پاس سب سے کم ذخائر ہیں ۔

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو کوئی بھی پیسہ دینے کے لیے تیار نہیں ۔30 سال سے اقتدار میں بیٹھے لوگ آج ناکام ہو گئے ۔بنگلہ دیش بھی پاکستان سے آگے نکل گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ آج پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال ہے، کوئی بھی ملک ہمیں قرضہ دینے کو تیار نہیں ہمارے ذرمبادلہ کے ذخائر تاریخ میں کبھی اتنے کم نہیں ہوئے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط مانی گئی تو روپے کی قدر میں اور کمی آئے گی ۔ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لیے قانون کی بالا دستی بہت ضروری ہے۔