اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان،افتتاحی تقریب ملتان میں ہو گی

پی ایل ایل 8 کے شیڈو ل کا اعلان کر دیا گیا۔34 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ کے 11 میچز راولپنڈی،9لاہور،9 کراچی اور 5 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

چیرمین پی سی بھی نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ لاہور، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈز پر 5،5 میچز کھیلیں گی ۔ٹورنا منٹ کاآغاز13 فروری کولاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے رمیان میچ سے ہو گا۔فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنا منٹ میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ،

نجم سیٹھی نے کہا پی ایس ایل کا نیا ترانہ علی سیٹھی نے گانا تھا لیکن مفادات کے تنازعہ کے باعث علی سیٹھی کا نام لسٹ سے نکلوا دیا۔علی سیٹھی خود بھی یہ گانا کانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن میں نے کہا کہ جب میں چیئرمین نہیں رہوں گا تو تب علی سیٹھی گا لے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

نجم سیٹھی نے کہاکہ 2 سال کرونا کے باعث پی ایس ایل منافع کے اعتبار سے کوئی خاص اچھا نہیں رہا لیکن گزشتہ برس کا سیزن اچھا رہا اور پی ایس ایل اب ایک برینڈ بن چکا ہے اس لیے دوسرے ممالک نے پی ایس ایل کے ساتھ لیگز شیڈول نہیں کی ۔