اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

راکھی ساونتھ کو انسانی بنیادوں پر پولیس نے رہا کر دیا

بھارتی رقاصہ راکھی ساونتھ کو 2 روز بعد ممبئی پولیس نے رہا کر دیا۔

اداکارہ اور رقاصہ راکھی کو پولیس نے 19 جنوری کو گھر سے حراست میں لیا تھا، انہیں اداکارہ شرلین چوپڑا کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حراست کے دوران پولیس نے راکھی سے تفتیش مکمل کی اور راکھی نے پولیس کو شرلین چوپڑا کی شکایت پر مکمل یقین دہانی کرائی اوراس حوالے سے مستقبل میں بھی مکمل تعاون برتنے کا کہاہے۔پولیس نے راکھی کا موبائل بھی تحویل لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راکھی نے عدالت سے لی ہوئی ضمانت کے کاغذ دکھائے جس پر انہیں رہا کر دیا گیا۔

راکھی کو اداکارہ شریلن چوپڑا کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے کے خلاف ان کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔