اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان پر حملہ کیس کی جے آئی ٹی پھر تبدیل ،جے آئی ٹی میں کوئی سینئر افسر شامل نہیں

عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملہ کیس کی جے آئی ٹی پانچویں مرتبہ تبدیل ہو چکی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ کے ساتھ اختلاف رکھنے والےتمام ارکان کو تبدیل کر دیا گیاہے۔غلا م محمود ڈوگر کی سربراہی میں نئے ارکان کی تقری کانوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔پانچویں جے آئی ٹی میں کوئی بھی سینئر آفیسر موجود نہیں ۔

دوسری جانب ملزم نوید کے وکیل نے جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وکیل کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی زمان پارک میں بیٹھ کر کام کررہی ہے۔غلامحمود ڈوگر عمران خان کی خوائش کے مطابق تفتیش کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ جے آئی کے سابق ممبران نے بھی سربراہ غلام محمود ڈوگرکے طریقہ تفتیش پر سوالات اٹھائے تھے۔

جے آئی ٹی کے نئے ارکان میں محمد اکمل ڈی پی او ڈی آئی جی خان،ایس پی انجم کمال اور ناصر نواز ڈی آئی جی جھنگ شامل ہیں ۔