اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر دفاع خواجہ آصف نگران وزیر اعلیٰ محسن نقویٰ پر لگائے جانے والے الزامات کے دفاع میں آ گئے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے متعلق کہا کہ محسن نقوی ٰ کی تقرری آئین کے مطابق تھی ۔تحریک انصاف کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کا کوئی جواز نہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھاکہ محسن نقوی پرویز الٰہی کے قریبی رشہ دار ہیں، پچھلی عمر میں یہ اپنے تمام رشتہ داروں کے خلاف کیوں ہو گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے ملزم نے محسن نقویٰ نے قرضہ لیا ہوا تھا جو کہ انہوں نے واپس کر دیا ہے۔سٹیل مل کیس میں انہیں نیب کی جانب سے کلین چٹ مل چکی ہے۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر معاملے پر یو ٹرن لیا ،پہلے استعفے منظور کرنے کے شور مچا رہے تھے۔اب یہ استعفوں کی واپسی کے لیے مرے جا رہے ہیں ۔عمرا ن خان کا ذہنی توزان درست نہیں رہا ان کےفیصلوں کی قیمت ان کے ایم این اے ادا کر رہے ہیں ۔

عمران خان کا ریکارڈ ہے کہ اس نے جس کی پہلے تعریف کی بعد میں بھی اسے اچھے الفاظ میں یاد نہیں کیا۔