اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فواد چوہدری گرفتار ،عدالت میں پیش

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو گرفتار کر نے کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کو راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی کینٹ کچری میں پیش کیا گیا۔

فواد چوہدری کو ہتھ کڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں سماعت جاری ہے۔