اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے باقی بچے ارکان کے بھی استعفوں کی منظوری دی تھی ۔

اب تک تحریک انصاف کے 124 ارکان کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔ قومی اسمبلی میں صرف اس وقت تحریک انصاف کے منحرف ارکان ہی باقی ہیں۔ اس علاہ تحریک انصاف کے 2 ارکان چھٹی پر ہونے کے باعث بچ گئے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے دوبارہ اسمبلی میں آنے کے اعلان کے بعد اسپیکر اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا عمل تیز کیا گیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف بھی استعفوں کی منظوری کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی تھی ۔