اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

صدر ملکت اور چیف جسٹس فواد چوہدری کی گرفتاری پر خاموشی توڑیں ،شیریں مزاری

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اب وقت چکا ہے ،آپ صدر ہیں پاکستان کا خیال کریں ۔ فواد چوہدری کو کس قانون کے مطابق گرفتار کیا اور ہتھ کڑیاں لگائی گئیں ۔ صدر مملکت کے پاس بے شک اختیارات کاغذ پر ہیں لیکن آپ استعمال تو کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہا اس ملک میں جمہوریت اور قانون ختم ہو چکا۔الیکشن کمیشن خود سپریم کورٹ کے احکامات اور قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔چیف جسٹس آئین اور قانون کےلیے کھڑے ہوں ۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں خوف پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔شریفوں اور زرداریوں میں کوئی شرم باقی نہیں رہی۔ہشت گرد آزاد گھو م رہے ہیں لیکن سیاست دانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔کیا فواد چوہدری کو سی ٹی ڈی کے لاک اپ میں رکھنے کی اجازت ہے ؟