اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی عدم پیشی :آئی جی پنجاب اورآئی جی اسلام آباد کو 6 بجے طلب

لاہور ہائی کورٹ میں طلبی کے باوجود تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے عدالت میں پیش نہیں کیا۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد اور پنجاب کے آئی جی کو شام 6 بجے عدالت میںطلب کر لیا۔

کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہایک مقدمہ درج ہوا،عدالت نے کہا آپ کو بھی سنیں گے پہلے آپ آرڈرز پر عمل کریں ۔آئی جی کوبلوایا؟

عدالت میں وقفے کے بعد 2 بجے سماعت شروع ہوئی تو پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں معلوم نہیں فواد چوہدری اس وقت کہاں ہیں ۔ پولیس انہیں لے کر اسلام آباد کے لیے رانہ ہو چکی ہے۔ جس پر عدالت نے برہمی کو اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی طلب کر لیتے ہیں ۔

ہائی کورٹ نے اس سے قبل ڈیڑھ بجے تک فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔