اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فواد چوہدری جیسوں کی جگہ صرف جیل ہے، عابد شیر علی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے۔ان جیسوں کی جگہ صرف جیل میں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کمیشن نے لگایا ہم نے نہیں ۔فواد چوہدری کو کس نے اختیار دیا کہ وہ الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں ۔الیکشن کمیشنر کو عمران خان نے خود لگایا ہم نے نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی کے باپ دادا کی جاگیر نہیں ،انہوں نے سکیورٹی اداروں پر بھی الزامات لگانے میں کسر نہیں رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ملک بدر کیا گیا۔ ہمارے لوگوں کو جیلوں میں بھیجا گیا،منشیات کے پرچے درج کیے گئے اسمبلیوں سے نکالا گیا۔نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کو ڈس کوالیفائی کیا گیا۔جاوید لطیف اور رانا ثنااللہ کے خلاف جھوٹی ایف آئی ار کاٹی گئیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ جس کو یہ پنجاب کا سب سے بڑا چور کہتے تھے وہ ان چیف منسٹر بنا۔