اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فواد چوہدری آج شام تک گھر آ جائے گا ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت عمران خان کی گرفتاری کے لیے میٹنگ کر رہی ہے۔

راولپنڈ میں لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ،فواد چوہدری آج شام تک گھر واپس آ جائے گا، کل بھی عمران خان کے ساتھ تھا آج بھی ہوں اور کل بھی رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے کیس ختم کرانے آیا تھا۔ ہم بلاول بیچ دیں گے لیکن ملک کے اثاثے بیچنے نہیں دیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کرانا ہے پرچے کرانا نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن کرانے نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانے کے لیے آئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جس الیکشن کمیشن پر عوام اعتبار نہیں کر رہی تو اس کے نتائج اور فیصلوں پر خاک اعتماد کرے گی۔