اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست خارج کر دی

لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی بازیابی کے متعلق وقفے کے بعد درخواست کی سماعت ہوئی ۔

آئی جی پنجاب عدالت کے طلب کیے جانے پر پیش ہوئے ۔آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ وہ جہاز میں تھے بھی لاہور پہنچے کو معاملے کا عمل ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں پنجاب پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں انہیں وفاقی پولیس نے گرفتار کیا اور راہداری وارنٹ کے بعد انہیں پولیس اسلام آباد لے گئی ۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اب یہ گرفتاری غیر قانونی نہیں رہی ،ان کو عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد اسلام آباد لے جایا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئےدرخواست کو خارج کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہددری کی گرفتاری کے متعلق ان کے وکلاء کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔

عدالت نے فواد چوہدری کو پیش نہ کیے جانے پر آئی جی اسلام آباد اور آئی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی ۔