اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نگران حکومت نے گجرات،منڈی بہاوالدین اور چکوال کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے جاری کردہ 180 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈروک دئیے

پنجاب کی نگران حکومت کے حکم پر محکمہ خزانہ نے پرویز الٰہی کے دور میں جاری کرردہ 180 ارب روپے کی ترقیاتی فنڈ روک دئیے۔

رپورٹ کے مطابق چکوال ، منڈی بہاوالدین اور گجرات سمیت 8 اضلاع کے لیے جاری کردہ ترقیاتی اسکیموں کے فنڈزمیں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبرو ں کے مطابق پرویزالٰہی نے(ق) لیگ اور تحریک انصاف کے150 سے زائد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیےفنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا جنہیں اب نگران حکومت نے روک دیا ہے۔