اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

افتحار احمد کو ”چاچا“ کاخطاب کس کھلاڑی نے کس میچ کے دوران دیا، افتخار نے خود بتا دیا

قومی ٹی 20اسکوارڈ کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ لوگ میری بڑی عمر کی وجہ سے مجھے چاچا بلاتے ہیں ،لیکن میں اس کا برا نہیں مناتا۔ہر طرف یہی سننے کو ملتا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے دیا جائے میں اس سے اتفاق نہیںکرتا،سمجھتا ہوں کہ 30 سال کے بعدکھلاڑی دماغی طور پر زیادہ مظبوط ہوتا ہے۔

بنگلا دیش پریمئئر لیگ (بی پی ایل ) میں فارچون باریشال کی طرف سے کھیلنے والے افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایونٹ میں حصہ لینے پر خوشی ہوئی اورشکیب الحسن کی قیادت میں سب بہتر انداز میں کھیل رہے ہیں ۔

کرکٹ ویب سائیٹ کو انٹرویودیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں کھیلنے کے لیے ایک مظبوط دفاغ چاہیے۔ہمیشہ دماغ میں یہی ہوتا ہے کہ مجھے 4 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کےبعد ہی میدان میں جانا ہے۔مڈل آرڈر کے لیے ٹی 20 میں ہمیشہ کم اوور کھیلنے کو ملتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کے کھیل کا تعلق اس کی عمر سے نہیں بلکہ پرفارمنس ہوتا ہے۔ جو کھلاڑی بھی اچھا کھیلے اسے موقع ملنا چاہیے، انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں ابھی بھی 30 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جب معلوم ہوا کہ لوگ مجھے میری عمر کی وجہ سے چاچا کہتے ہیں تو پہلے برا لگا لیکن میں ان باتوں کو اہمیٹ نہیں دیتا اور توجہ کھیل پر رکھتا ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ بابر اعظم نےزمبابوے کے خلاف میچ میں مجھے چاچائے کرکٹ کہا تھا جوکہ اسٹیمپ مائیک پر سنا گیا جس کے بعد لوگوں نے مجھے چاچا کرکٹ کہنا شروع کر دیا۔انہوں نے واقعہ سناتے ہوئے کہاکہ زمبابوے کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے میرے کہنے پر فیلڈ چینج کی جس کے بعد وکٹ مل گئی ۔بابر اعظم نے خوشی سے تعریف کرتے ہوئے مجھے کہا کہ واہ آپ تو چاچائے کرکٹ ہو جوکہ اسٹیمپ پر سنائی دیا۔مجھے دوستوں نے بتایا کہ اس کے بعد لوگوں نے مجھے چاچا کہنا شروع کیا۔