اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

محمد رضوان تیسری بیٹی کے والد بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ الحمد للّٰہ، اللّٰہ پاک کا بے حد کرم اور فضل ہے کہ اس نے بیٹی جیسی رحمت سے نوازا۔محمد رضوان نے لکھا کہ اللّٰہ پاک ہم سب کو بیٹیوں کا حق ادا کرنے والا بنائے۔


انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ حدیث کا ترجمہ بھی لکھا۔اس کے علاوہ پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش سے متعلق ٹوئٹ کی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان کو مبارکباد بھی دی گئی۔