اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فواد چودھری کو بیٹیوں اور فیملی سے نہیں ملنےدیا جارہا،اہلیہ حبافواد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے بعد ان کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ فواد چودھری کے لیے بکتر بند گاڑی بھیجی گئی،انہیں دہشت گرد کی طرح لایاگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میری دونوں بچیاں والد سے نہیں ملیں۔عدالت نے کہا کہ بخشی خانے میں فیملی اور بچیوں کو ملوایا جائے۔ہمیں نہیں پتہ کہ فواد چودھری کو کہاں لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آج فواد چودھری بھی عدالت میں رو پڑے کہ بچیوں سے نہیں ملوایاجارہا۔چیف جسٹس اور وزیر علی ٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ فوادچودھری سے ملوایا جائے۔

خیال رہے کی فواد چودھری کوسیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا تھا۔ جہاں عدالت نے فواد چودھری کو پیشی کے بعد اہل خانہ سے ملاقات کروانے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے فواد چودھری کا جوڈیشل ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔