اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بلوچستان:لسبیلہ میں کوچ کھائی میں گرنے سے 41 مسافر جاں بحق

لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گردی، اندوہناک حادثے میں 41 مسافر جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے میں 2 گھنٹے لگ گئے، بعد ازاں لاشیں نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کوچ میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے بچہ اور خاتون سمیت 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جب کہ لاشیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی این اے کیلئے جب کہ دو شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ رات گئے پیش آیا، اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔