اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فواد چودھری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کے وکلاء اور پراسیکیوشن کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کیخلاف درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے فواد چودھری کو دوبارہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

فواد چودھری کی دوبارہ پیشی پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فوادچودھری کو کمرہ عدالت میں فیملی سے ملاقات کی اجازت دی۔

بابر اعوان نے کہا کہ سیشن جج طاہر محمود نے جلد بازی میں فیصلہ دیا اور سیشن جج نے ہمیں آپس میں مشاورت کا موقع بھی نہیں دیا۔ جو بات فواد نے کی وہ تو پورا پاکستان کر رہا ہے اور جس کی بات لوگوں کو سمجھ آنے لگ جائے وہ مسئلہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری یہیں موجود ہے کہیں نہیں جائے گا اور اگر اسے کوئی مسئلہ بھی ہوا تو پاکستان میں اپنے خرچے پر علاج کرائے گا۔ فواد چودھری کے گھر کی تلاشی کے لیے آئیں تو وہ تعاون کریں گے۔

پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ جسمانی ریمانڈ پر نظرثانی سے متعلق فیصلہ موجود ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ریمانڈ کے فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ مجسٹریٹ کے پاس اختیار ہے یا نہیں یہ مجسٹریٹ نے طے نہیں کرنا اور یہ معاملہ سیشن جج نے طے کر کے کیس اس عدالت کو دوبارہ بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گِل نے خاتون جج کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو درست قرار دیا۔

اس سے قبل فوادچودھری کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔ فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے جو باتیں کیں انکو مانتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ میرا حق ہے۔طاقت ور لوگ ہمیشہ سے یہی سمجھتے ہیں کہ ان پر تنقید درحقیقت غداری ہے۔