اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے جبکہ جسٹس جواد حسن 30 جنوری بروز پیر کو مذکورہ درخواست پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد گورنر نے الیکشن کا اعلان کرنا ہے تاہم گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 10 دن سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد بھی گورنر پنجاب کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور یوں گورنر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے گورنر پنجاب کو ہدایات جاری کرے۔