اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت: صوبائی وزیر خزانہ کو سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار نے گولیوں کا نشانہ بنا ڈا

بھارتی ریاست اوڈیشا کے وزیر صحت کو ایک پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر براہ راست سینے میں دو گولیاں مار دیں اور فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڈیشا کے وزیر صحت نابا کشور داس کو گاندھی چوک کے نزدیک اے ایس آئی نے اُس وقت گولی ماری جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیر صحت جیسے ہی اپنی کار سے اترے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے یکے بعد دیگرے دو گولیاں ان کے سینے میں اتار دیں۔
وزیر صحت کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر طیارے کے ذریعے بھونیشور لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی پیچیدہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر صحت پر فائرنگ کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شناخت گوپال داس کے نام سے ہوئی ہے۔ تاحال واقعے کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔