اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,146FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زید ال نہیان نے اسلام آباد کا ایک روزہ سرکاری دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا۔

بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے۔ سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں اڑان کی اجازت نہیں دی۔

صدر شیخ محمد بن زید ال نہیان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے دورے کی منسوخی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد دو دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا، ان شاءاللہ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔

آئی جی اسلام آباد و سکیورٹی ڈویژن نے نفری ہٹادی اور اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔

ان کے دورے کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا گیا۔