اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گراؤنڈ سے باہر ہوکر عمران خان ذہنی طور پر بیمار ہوچکا ، خواجہ آصف

سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس سے بہترکوئی حل نہیں کہ سب مل کرملک کی بقا کیلئے بات کریں، ہمیں عمران خان کی طرح اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کا لالچ نہیں، اقتدار صدا ایک کے پاس نہیں رہتا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر یہی نظام چلتا رہا توپھر سب کچھ برباد ہوجائے گا، حل یہی ہے سب لوگ بیٹھ کر ایک قومی سطح پر مذاکرات شروع کریں، جس میں کسی ایک فریق کے مفادات کو پروٹیکٹ نہ کیا جائے بلکہ ملک اور عوام کا مفاد دیکھا جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شہبازشریف نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ میثاق معیثیت کرنا چاہیے، اس میں کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہئے، مل بیٹھ کر معاشی مشکلات کا حل کرنا چاہیے، ایک حل الیکشن بھی ہوسکتا ہے مگر واحد حل الیکشن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گفتگو شروع ہوجائے تو پھر خود ہی حل نکلنے شروع ہوجائیں گے، اگر پہلے منزل کا تعین کر لیں گے ٹھیک نہیں، اس طرح معاملات حل نہیں ہوں گے، ایک کھلے ذہین کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، ہر شخص کو بتا ہے مسائل کیا ہیں، ان کو سامنے رکھ کر حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان گراونڈ سے باہر ہو چکے ہیں، اور پویلین میں بیٹھ کر تڑپ رہے ہیں، عمران خان ذہنی طور پر بیمار آدمی ہے، کبھی اسمبلیاں توڑتا ہے کبھی استعفے دیتا ہے، کبھی فوج اورعدلیہ کوگالی دیتا ہے کبھی ان کے ترلے کرتا ہے، اس کا اوّل و آخر ذاتی مفاد ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں مریم نواز کی انٹری اہمیت کی حامل ہے، ان کی جدوجہد کو تمام طبقات تسلیم کرتےہیں، ہماری پارٹی اور قومی سیاست کے نقطہ نظر سے مریم کی بہت زیادہ فالونگ ہے، ان کا استقبال بھی ٹھوس شہادت ہے۔