اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بلوچ ریپر ایوا بی نے شادی کر لی

کراچی: کنا یاری کی مشہور بلوچی ریپر و گلوکارہ ایوابی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری‘ سے مشہور ہونے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے نئی زندگی کا آغاز کر دی۔

بلوچی ریپر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکارہ کو لال رنگ کا بلوچی دلہن کا روایتی عروسی لباس زیب تن کئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم ہمیشہ کی طرح ان ویڈیوز اور تصاویر میں بھی ایوا بی نے مہندی لگے ہاتھوں سے اپنا چہرہ چُھپا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل ہی ایوابی نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔