اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پشاور: مسجد میں دھماکے سے17 افراد جاں بحق، 80 زخمی

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے 17افراد جاں بحق جب کہ 80 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے وقت مسجد میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال لائے جانے والے افراد میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ہے۔

اسپتال حکام نے واقعے میں اب تک 3 افراد کے جاں بحق جب کہ 80 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اس کے علاوہ 15 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے خن کے عطیات کی اپیل کی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔