اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پشاور دھماکا : ریسکیو آپریشن مکمل ،93 افراد جاں بحق اور 185 افراد زخمی

پشاورکی پولیس لائنز مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ترجمان ریسکیو بلال نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو 1122 کو دوپہر1 بج کر 18منٹ پر کال موصول ہوئی اور 4 منٹ میں ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو1122 نے 146 افراد کو اسپتال منتقل کیا جن میں 49 زخمی اور 54 شہداء شامل تھے۔اس آپریشن میںپشاور، نوشہرہ اور خیبر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔خودکش دھماکے میں اب تک 93 افراد جاں بحق اور 185 افراد زخمی ہوئے۔
1:اے ایس آئی رضوان اللہ ولد محمد اللہ سکنہ عمراباد نزد تبلیغی مرکز علاقہ تھانہ سٹی۔

2:اے ایس آئی لیاقت علی ولد ربنواز سکنہ پڑانگ بابا خیل علاقہ تھانہ سٹی

3: کانسٹیبل شہاب ولد آمان اللہ سکنہ سافر خیل علاقہ تھانہ پڑانگ

4:سابقہ پی اے چارسدہ عبد الودود ولد نامعلوم سکنہ بشیر آباد علاقہ پڑانگ

5: کانسٹبل خالد ولد بختیار سکنہ قائد آباد نمبر1 علاقہ تھانہ سٹی

6: کانسٹبل نسیم شاہ ولد معین شاہ سکنہ سکول کورونہ لونڈہ علاقہ تھانہ نستہ

7: کانسٹبل گل شرف ولد خان زادہ سکنہ یوسف کلے امیر آباد علاقہ تھانہ مندنی

8: کانسٹبل افتحار ولد امیر سید سکنہ خان آباد امیراباد علاقہ تھانہ عمرزئی

9: کانسٹبل ابن امین ولد حاجی فضل کریم سکنہ خان آباد امیراباد علاقہ تھانہ عمرزئی

10:ایل ایچ سی اشفاق ولد ماصل خان سکنہ ڈاگی مکرم خان علاقہ تھانہ ترناب

11:ایس آئی حیات شاہ ولد مہر شاہ سکنہ اوچہ ولہ علاقہ تھانہ شبقدر

12:ایس آئی مراد خان ولد ششتی گل سکنہ غونڈہ خیل علاقہ مندنی

13:ڈی ایس پی ربنواز خان ولد امیر نواز سکنہ چاندی چوک تنگی علاقہ تھانہ تنگی نمازہ جنازہ ٹائم آج 14:00بجے

14:نورالحق ولد محمدی گل سکنہ شیخ ولی کلے علاقہ تھانہ تنگی

15: کانسٹبل ذولفقار ولد ریدی گل سکنہ غریب مارکیٹ علاقہ تھانہ پڑانگ نمازہ جنازہ ٹائم 1400بجے

16: کانسٹبل داؤد ولدآمان اللہ سکنہ درگئی علاقہ تھانہ سرڈھیری نمازہ جنازہ ٹائم 1400بجے

17:امجد ولد شاہ جی گل سکنہ ترلاندی علاقہ تھانہ نستہ

18: کانسٹبل سلیمان ولد شمروز خان سکنہ پڑانگ علاقہ تھانہ پڑانگ
1:ابرہیم شاہ ولد اکرم شاہ سکنہ غریب آباد علاقہ تھانہ سٹی (سپرڈنٹ ٹیلی کمیونیکیشن)
2:عبدالرفیع ولد خافظ صاحب علاقہ تھانہ پڑانگ (اکاؤنٹ برانچ ٹیلی کمیونیکیشن)
شہداء میں ایک ڈی ایس پی ،ایک سپرنٹنڈنٹ ،دو سب انسپکٹر ،دو اے ایس آئی ،ایک حوالدار اور11 کانسٹیبلان شامل ہیں۔