اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اب چین میں زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اجازت ہو گی ۔

چین میں کئی دہائیوں سے یک بچے(ون چائلڈ) کی پالیسی تھی جس میں 2021 میں شادی شدہ جوڑوں کے لیے قومی سطح پر اضافہ کرکے3 کر دیا گیا تھا۔تیزی سے کم ہوتی آبادی کو سنبھالا دینے کے لیے چین صوبہ سیچوان میں جوڑوں کو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اجازت دے رہا ہے،گزشتہ سال چین کی آبادی میں گزرے 60 سال میں سال میں پہلی بار کمی واقع ہوئی تھی۔تاہم سیچوان میں اس پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے اب غیر شادی شدہ افراد کو بھی بچوں کی پرورش کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔چین کے صدرشی جن پنگ نے شرح پیدائش میں اضافے کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ حکومت نے گرتی ہوئی شرح پیدائش میں بہتری کے لیے ٹیکس چھوٹ اور بہترزچگی کی سہولت کی پیش کش کی ہے۔اس پالیسی کے تحت اب غیر شادی شدہ افراد بھی بچوں کی پرورش کرسکتے ہیں