اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کا عہدہ کیوں چھوڑا؟مفتاح اسماعیل نے وجہ بتا دی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نےمریم نواز کو پارٹی میں بڑا عہدہ دینے پراعتراضات اٹھائے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے 3 سال پہلے بھی مریم نواز کو پارٹی میں اسپیس دینے پر نواز شریف کے سامنے اعتراضات اٹھائے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز کے ہاتھوں میں پارٹی کی کنجی دی گئی تووہ سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو کہا تھا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی میں عہدہ دیا گیا تو سینئر قیادت پیچھے ہو جائے گی ۔اب مریم نواز پارٹی میں سینئر ہو گئی ہیں اس لیے انہوں نے پیچھے رہ کر خاموشی اختیار کرنا بہتر سمجھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے ساتھ ہی رہیں گے اور ،پارٹی سے علیحدگی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ۔