کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شاہد خاقان عباسی کے استعفٰے کی خبریں ،کیاشاہد خاقان عباسی کپتان کے اہم کھلاڑی بننے جا رہے ہیں ؟

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ـن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پارٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کے بعد تحریک انصاف ان کی دل کھول کر تعریفیں کر رہی ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر شاہد خاقان عباسی صاحب اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم رہتے ہیں تو بلاشبہ اُن کی عزت، وقار اور سیاسی قد میں بہت اضافہ ہو گا۔


ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی جماعت میں چاپولسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ بااصول اور جمہوری طرزعمل کے لئے آواز اٹھائی۔ یہ انتہائی قابل قدر ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شامل کرنے کے حق میں ہیں ،اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج عمران خان کی زیر قیادت ہونے والے پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔