اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نااہلی کیس کی سماعت:عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹریان وائٹ کے متعلق جواب ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی میں عمران خان کی جانب سے مبینہ بیٹی ٹریان کی شناخت چھپانے سے متعلق نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ میں اب پبلک آفس ہولڈر نہیں ہوں ،میرا استعفیٰ بھی منظور ہو چکا ہے چنانچہ اب عدالت کو جواب دہ نہیں ہوں ۔

عمران خان نے موجودہ چیف جسٹس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ بطور رکن قومی اسمبلی چھوڑ چکا ہوں ۔عمران خان نےابتدائی جواب میں کہا کہ کیس کو خارج کرنے کی استدعا بھی کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 199 کے تحت عدالت اس کیس کو سننے کا حق نہیں رکھتی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی اس کیس کو سن چکی ہے۔4 جج اس کیس کو سننے سے پہلے سے ہی معذرت کر چکے ہیں ۔

2018میں جسٹس عامر فاروق پہلے ہی اس کیس کو سننے سے معذرت کر چکے ہیں وہ اب دوبارہ اس کیس کو کیسے سن سکتے ہیں ۔