کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فواد چوہدری باہر آکر امپورٹڈ حکومت کی پھر منجی ٹھوکے گا،اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے فواد چوہدری کی رہائی کے متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باہر آکر امپورٹڈ حکومت کے ساتھ وہ کرے گا جو پہلے نہیں کیا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری امپورٹڈ حکومت کی منجی ٹھوک کر سچ بولتا ہے۔فواد چوہدری کو سچ بولنے کی سزا ملی،بابر اعوان نے دلائل کے ساتھ ان کا مقدمہ لڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ رہے تھے فواد چوہدری کو گرفتار کر کے ان کی آواز بند کر دیں گےلیکن وہ باہر آکر ان کے ساتھ وہ کرے گا جو پہلے نہیں ہوا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور آئین اس وقت دونوں خطرے میں ہیں ۔پہلے جبر کی پالیسی اختیار کرتے ہوئےلوگوں پر ظلم اور تشدد کیا گیااب یہ براہ راست آئین کو چیلنج کر رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن کرانے ہیں لیکن گورنر کہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت بتائے گی۔ پتا چل جائے گاکہ گورنر جھوٹ بول رہا ہے یا سچ؟