اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,376FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میں عہدوں کی محتاج نہیں،عوام کا پیار موروثیت نہیں جمہوریت ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز چیف آرگنائزر بنائے جانے کے حوالے سے تنقید پر برس پڑیں ۔

بہاولپور میں پارٹی کنونشن سے خطاب میں مریم نوازنے کہا کہ میرے عہدوں پر بہت بات ہو رہی ہے۔یہ عہدے تو مجھے ابھی ملے ہیں ۔ان عہدوں کے بغیر بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں ۔میں عہدوں کی محتاج نہیں ۔جب میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا تب بھی عوام میری طاقت تھے۔عوام کے پیار کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ(ن) کی خاموشی کو مخالفین نے کمزوری سمجھ لیا۔ انہوں نے جتنے میدان کے چکر لگانے تھے لگا لیے اب مسلم لیگ (ن) کی باری ہے۔ہم نہ کبھی کمزور تھے اور نہ ہی کبھی دبیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھا ، ہمیں مہنگائی کا احساس ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا۔جن حالات سے ملک گزرا شکرکریں ملک بچ گیا۔ پاکستا ن کے پاس نواز شریف کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ۔