اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کھیل کے منسٹر وہاب ریاض کو کھینچ کر رکھوں گا، بابر اعظم

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 کے لیے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ہمارے لیے ایک بڑا ایونٹ ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ہمیشہ پرجوش رہے ہیں اور ایونٹ کا انتظار بھی رہتا ہے۔

پی سی بی پوڈکاسٹ پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم اور پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے جا رہے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلتے ہوئے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔کرکٹ کسی قسم کی بھی ہو فوکس رہنا بہت ضروری ہے، پی ایس ایل کا ان کے کریئر میں ایک بہت اہم رول ہے،ہمیشہ نئے کھلاڑیوں سے بات کرنے اور ان کے تجربوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مجھے 7 سال تک کھیلنے کا موقع دیا اور میں نے کراچی کی ٹیم میں کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے۔مشکلات بھی بہت پیش آئیں لیکن ہمیشہ مشکلات سے نکلنے کی کوشش کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے ساتھ کراچی کی پچز پر کھیلنے کا موقع ملے گا،کوشش ہے کراچی کے ساتھ اچھا مقابلہ کریں ۔ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں ، ابھی وہاب ریاض سپورٹس منسٹر بن چکے ہیں ،سپورٹس منسٹر ہمارے ساتھ کھیلیں گے، کوشش رہے گی کہ اسپورٹس منسٹر کو کھینچ کر رکھیں ۔