اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنا انسان کے بس کی بات نہیں،محمد آصف جیسا ٹیلنٹ ضائع ہو گیا، فاسٹ بولر سہیل خان

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کا ریکارڈ کوئی مشین ہی توڑ سکتی ہے، انسان کے بس کی بات نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر ایک بہت ہی محنتی کرکٹر تھے۔ وہ وزن باندھ کر اسٹیڈیم کے چکر لگاتے،ہمیں بھی ایسا کرنے کا مشورہ دیتے اور اکہتے کہ تگڑے ہو جاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس عمران ملک ایک اچھا تیز بالر ہے، پاکستان کے پاس تیز بولرز کی کوئی کمی نہیں ،155 کلو میٹر کی اسپیڈ سے بولنگ کرنے والے 15 سے زیادہ کھلاڑی ہمارے پاس موجود ہیں ۔

انہوں نے محمد آصف کی بولنگ کی تعریف کی ،جہاں بال سیم ہوتی وہاں محمد آصف خطرناک ہو جاتے تھے۔محمد آصف جیسا ٹیلنٹ ضائع ہو گیا جس کا افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی محمد عامر سے بہت اچھا بولر سے شاہین شاہ دن میں 35 سے زائد اوور کرتا ہےاور فیلڈر بھی اچھا ہے۔